Daily Mashriq

امریکی افواج کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی

امریکی افواج کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی

امریکی حکام نے سائبر خطرات کے پیش نظر سرکاری موبائل فونز میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے اور جاسوسی سے بچنے کیلئے دفاتر میں استعمال ہونے والے موبائل فونز میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔

ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے امریکی فوج کی ترجمان لیفٹننٹ کرنل روبن اوشوا کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سائبر خطرات کے پیش نظر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فوج نے اپنے عہدیداروں کو دسمبر کے وسط میں ہدایت کی تھی کہ سرکاری موبائل میں ٹک ٹاک کا استعمال روک دیں ۔

امریکی فوج کی ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکی نیوی نے بھی ایسے ہی اقدامات اٹھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں