Daily Mashriq

اندرون کوہاٹی ، استعمال شدہ درآمدی اشیاء کامرکز بن گیا

اندرون کوہاٹی ، استعمال شدہ درآمدی اشیاء کامرکز بن گیا

پشاور(نامہ نگار)اندورن کوہاٹی گیٹ میں قائم گل مارکیٹ میں برطانیہ سے درآمد کی جانیوالی استعمال شدہ اشیاء فروخت کی جاتی ہیں پشاور سمیت دیگر علاقوں کے شہری کم قیمت میں استعمال شدہ ہی سہی لیکن اعلیٰ معیار اور منفرد اشیاء کی تلاش میں اس مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں گل مارکیٹ کی طرح استعمال شدہ درآمدی اشیاء کارخانو مارکیٹ اور بورڈبازار میں بھی دستیاب ہیں۔ برطانیہ میں ان اشیاء کی قیمت نہیں بلکہ جس کنٹینر میں یہ موجود ہوتی ہیںانکے دام وصول کئے جاتے ہیں اور جس بیوپاری نے کنٹینر خرید لیا وہ پھر اپنے علاقے کی ضرورت کے مطابق اشیاء کو علیحدہ کر کے فروخت کرتا ہے بعض اوقات دنیا بھر سے آئے بیوپاری ایسا کنٹینر بھی خرید لیتے ہیں جس میں انکے علاقے کے کام کی کوئی چیز نہیںہوتی بلکہ بعض قسمت کے دھنی ایسے ہوتے ہیںکہ کنٹینر میں موجود چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی فروخت ہوجاتی ہیں۔کنٹینرز کی خریداری امریکی ڈالرز میں کی جاتی ہے اور کچھ عرصہ میں ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہونے کی وجہ سے اس صنعت کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے اب چند روپے میں ملنے والی ان استعمال شدہ اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اپنی سفید پوشی چھپانے کیلئے ان بازاروںکا رخ کرنے والا متوسط طبقہ بھی مسائل سے دوچار ہے۔

متعلقہ خبریں