Daily Mashriq

وزیراعظم کا ملک کے معاشی استحکام کیلئے نظم ونسق بہتر بنانے پرزور

وزیراعظم کا ملک کے معاشی استحکام کیلئے نظم ونسق بہتر بنانے پرزور

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں اقتصادی استحکام کیلئے نظم ونسق بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں سرکاری افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو صرف صنعتی ترقی سے مستحکم کیا جاسکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ نیب کے خوف نے ترقیاتی منصوبوں میں بیورو کریسی کا کردار کم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس کا بنیادی مقصد بیورو کریسی کو نیب کے خوف سے آزاد کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت میں فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جاتے ہیں اس لئے نیب قوانین میں تبدیلی پارلیمنٹ میں پیش کی جائیگی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ملک کی معیشت کو مستحکم کیا ہے اور اب اقتصادی ترقی میں تیزی لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال ترقی کا سال ہوگا اور یہ عمل ملکی دولت میں اضافے کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ 40سے زائد صنعتیں ہائوسنگ کے شعبے سے متعلق ہیں اور اس شعبے کی ترقی سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

متعلقہ خبریں