Daily Mashriq


آرمی چیف نے 12دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے 12دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سزائے موت کی توثیق پانے والے دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں نے 26 شہریوں اور 8 سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کیا جبکہ دہشتگردوں کی کاررائیوں میں 133 افراد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ان دہشت گردوں میں پارا چنار کی مرکزی امام بارہ پر حملہ کرنے والے بھی شامل ہیں،سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں عاشق خان ،رشید، معراج، محمدرسول ، جنت کریم ،ابوبکر ،حیدرخان ، انور خان ، غلام الدین، حبیب اورعبدالغفور شامل ہیں جب کہ شہری احسان اللہ کو بے قصور ہونے پر بری کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں