Daily Mashriq


قافلے پر پتھراو مخالفین کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،بلاول بھٹوزرداری

قافلے پر پتھراو مخالفین کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،بلاول بھٹوزرداری

ویب ڈیسک:لیاری میں پرتپاک استقبال مخالفین کو برداشت نہیں ہوا اس لئے انہوں نے ہمارے قافلے پر پتھراؤ کیا،بلاول بھٹوزرداری

اندرون سندھ روانگی سے قبل کراچی میں کارکنوں سے مختصر خطاب کے دوران  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا اور عوام کا رشتہ نسلوں پرانا ہے اس لئے جہاں بھی جاتے ہیں وہاں عوام محبتیں نچھاور کرتے ہیں، لیاری میں بھی میرا پرتباک استقبال کیا گیا جو مخالفین سے برداشت نہیں ہوا تو انہوں نے ایک سازش کے تحت ہمارے قافلے پر پتھراؤ کیا لیکن ہمارے کارکن ڈرے نہیں اور لیاری میں ہی موجود رہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہماری جماعت نے ہمیشہ عوام کو محبت کا پیغام دیا، الیکشن 2018 قریب ہیں اور پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے اپنا منشور پیش کردیا، باقی جماعتوں کے پاس نا ہی کوئی منشور ہے اور نا ہی ان کاکوئی نظریہ ہے۔