Daily Mashriq


فیفا ورلڈ کپ:میکسکو ایونٹ سے باہر برازیل نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی

فیفا ورلڈ کپ:میکسکو ایونٹ سے باہر برازیل نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی

ویب ڈیسک:فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل نے میکسیکو کو دو صفر شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

روس میں جاری میگا ایونٹ کے میچ میں دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں، دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی نیمار نے 51 ویں منٹ میں گول داغتے ہوئے برازیل کو برتری دلا دی۔

88 ویں منٹ میں رابرٹو فرمینو نے دوسرا گول کرتے ہوئے برازیل کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ میکسیکن گول کیپر گوئلرمو اوشو نے کئی یقینی گول بچائے تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا پائے۔ میکسیکن ٹیم کو ساتویں مرتبہ راﺅنڈ 16 سے اخراج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کوارٹر فائنل میں برازیل کا مقابلہ بیلجیم اور جاپان کے میچ کی فاتح ٹیم سےہوگا۔

متعلقہ خبریں