Daily Mashriq


فاٹا میں 25جولائی کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانے کی درخواست مسترد

فاٹا میں 25جولائی کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانے کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو عام انتخابات کےساتھ فاٹا میں صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات کرانے کی درخواست مستردکر دی ۔

الیکشن کمیشن  میں متحدہ قبائل پارٹی کی فاٹا میں 25 جولائی کو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرانے کی نظرثانی درخواست کی سماعت  چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کی۔

درخواست گزاروں کی طرف سے بیرسٹر فروغ نسیم الیکشن کمیشن میں  پیش ہوئے، اس موقع پر اپنے دلائل میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ فاٹا میں صوبائی انتخابات سے متعلق حلقہ بندیوں  کے لیے 2 ماہ درکار ہیں، عام انتخابات میں اگر تاخیر ہوتی ہے تو کوئی حرج نہیں۔

 الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے متحدہ قبائل پارٹی کی درخواست مسترد کردی۔

متعلقہ خبریں