Daily Mashriq

فضل الرحمٰن نے بطور نگران وزیراعلیٰ سندھ ، عہدے کا حلف اٹھا لیا

فضل الرحمٰن نے بطور نگران وزیراعلیٰ سندھ ، عہدے کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک:ہماری اولین کوشش پرامن ماحول میں الیکشن کا انعقاد ہے،نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمٰن۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی۔ تقریب میں سبکدوش وزیراعلی مرادعلی شاہ، ناصر حسین شاہ، آغا سراج درانی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید، آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ، بیورو کریٹس، دیگر وزرا  اور بزنس کمیونٹی کےافراد نے بھی شرکت کی۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔  اس موقع پر گورنر ہاؤس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

 حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الیکشن مقررہ تاریخ پرہوں گے،ہماری اولین ترجیح شفاف الیکشن کرانا ہے، کوشش کریں گے پرامن ماحول میں الیکشن ہوں۔

متعلقہ خبریں