Daily Mashriq


سابق سپیکر ایازصادق کاغذات نامزدگی فارم میں تبدیلی لانے کے فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

سابق سپیکر ایازصادق کاغذات نامزدگی فارم میں تبدیلی لانے کے فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےالیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد کاغذات نامزدگی فارم میں تبدیلی لانے کے فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے نامزدگی فارم کالعدم کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی اصلاحات ایکٹ پاس کیا، قومی اسمبلی اور حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد اس ایکٹ کے خلاف ایک جج صاحبہ نے فیصلہ دے دیا، جج صاحبہ دو دن کا وقت تو دیتیں تاکہ پارلیمنٹ سے ترمیم کروا لیتیں، ہمیں اب یہ بھی دیکھنا ہو گا جج صاحبان کا کردار ٹھیک ہے بھی یا نہیں، جو پارلیمانی مدت ختم ہونے کے بعد فیصلے دیتے ہیں وہ نہیں چاہتے الیکشن وقت پر ہوں۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد فیصلہ آنے کا کیا مقصد ہے، سینیٹ کے الیکشن بھی اسی ایکٹ کے تحت ہوئے، فارم میں تبدیلی سے الیکشن تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں، فارم میں تبدیلی لانے کے فیصلے کیخلاف عدالت جاؤں گا،

متعلقہ خبریں