Daily Mashriq


تحریک انصاف کےکارکنان کی انصاف ہاؤس کراچی میں ہنگامہ آرائی اورتوڑ پھوڑ

تحریک انصاف کےکارکنان کی انصاف ہاؤس کراچی میں ہنگامہ آرائی اورتوڑ پھوڑ

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان نے انصاف ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور قیادت کے خلاف نعرے بازی کی۔

انصاف ہاؤس میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے سے متعلق پارلیمانی بورڈ کےاجلاس کہ دوران قیادت کے فیصلوں سے ناراض ہوکر کچھ کارکن مشتعل ہوگئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ 

مشتعل کارکنان نے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور دیواروں پر اسپرے سے نامنظور کے نعرے تحریر کردیے، کارکنان نے عارف علوی، فردوس نقوی اور دیگر پارٹی قیادت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پارلیمانی بورڈ کو جعلی قرار دیا اور ان نیا پارلیمانی بورڈکی تشکیل کا مطالبہ کیا۔

کارکنان کی ہنگامہ آرائی کے دوران پارٹی قیادت ایک طرح سے کمرے میں محصور ہوکر رہ گئی ، مشتعل کارکنان کو ہنگامہ آرائی سے روکنے کے لیے کوئی رہنما یا مقامی عہدیدار  بیچ میں نہیں آئے اور کارکنان آزادنہ طور پر ڈنڈے اٹھائے گھومتے رہے۔

متعلقہ خبریں