Daily Mashriq


کراچی:نادرن بائی پاس کے قریب رینجر چیک پوسٹ پر حملہ 2اہلکار زخمی

کراچی:نادرن بائی پاس کے قریب رینجر چیک پوسٹ پر حملہ 2اہلکار زخمی

ویب ڈیسک:کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب رینجرز چوکی پر حملہ، بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب رینجرز چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، رینجرز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ رینجرزکی جوابی فائرنگ پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ حملے میں 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دھماکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران ہوا، رینجرز اہلکاروں نے مشکوک شخص کو روکنے کا اشارہ کیا، جس پر خودکش بمبار نے حملہ کردیا۔ حملہ آور کا ممکنہ ہدف حب چوکی تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں