Daily Mashriq


نگران وزیراعظم نےکاغذات نامزدگی کالعدم قرار دیے جانے کےفیصلے کیخلاف اپیل کرنے کی ہدایت دے دی

نگران وزیراعظم نےکاغذات نامزدگی کالعدم قرار دیے جانے کےفیصلے کیخلاف اپیل کرنے کی ہدایت دے دی

ویب ڈیسک:نگران وزیراعظم ناصر الملک کیجانب سے کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم دے دیاگیا۔

نگران وزیراعظم نے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم دے ہے، وزیراعظم نے وزارت قانون کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نگراں وفاقی حکومت کیجانب سے عدالت عظمیٰ میں یہ اپیل دائر کی جائے گی۔

فیصلے کے خلاف اپیل کا مقصد آئندہ انتخابات کا مقررہ مدت میں انعقادہے۔

یادرہے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات کے لئے ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے تیار کردہ کاغذات نامزدگی کو کالعدم قراردے دیا تھا۔ عدالت نے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذات نامزدگی کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نئے کاغذات نامزدگی تیار کرنے اور آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تقاضے دوبارہ شامل کرنے کا حکم دیا۔

ادھر الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کاغذات نامزدگی اور نئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دینے سے متعلق لاہور اور بلوچستان ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں