Daily Mashriq

کسی بھی جج کے خلاف کوئی نیا ریفرنس دائر نہیں ہو رہا، ترجمان وزارت قانون

کسی بھی جج کے خلاف کوئی نیا ریفرنس دائر نہیں ہو رہا، ترجمان وزارت قانون

اسلام آباد:  ترجمان وزارت قانون کا کہنا ہے کہ کسی بھی جج کے خلاف کوئی نیا ریفرنس دائر نہیں ہو رہا ہے۔

ترجمان وزارت قانون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی جج کے خلاف کوئی نیا ریفرنس دائر نہیں ہو رہا، کچھ اخبارات میں چھپنے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، من گھڑت خبروں کے ذریعے متنازع صورت حال پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت اعلیٰ عدلیہ کے 2ججز کے خلاف بیرون ملک جائیدادیں رکھنے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں