Daily Mashriq


کرکٹ ورلڈ کپ؛ بنگلا دیش کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ

کرکٹ ورلڈ کپ؛ بنگلا دیش کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ

اوول:  کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے پانچویں میچ میں بنگلا دیش کی   جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

اوول میں کھیلے جارہے کرکٹ ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے ٹیم کو 60 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، تمیم اقبال 16 رنز ہی بناسکے اور سومیا سرکار 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 142 رنز کی شراکت قائم ہوئی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے نصف سچریاں مکمل کیں، شکیب 75 رنز بنانے کے بعد عمران طاہر کا شکار بنے جب کہ محمد متھن بھی 21 رنز پر عمران طاہر کی وکٹ بنے۔

 مشفق الرحیم کی ہمت 78 رنز پر جواب دے گئی، وہ اینڈلے پھلوایاکو کا شکار بنے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اینڈلے پھلوایاکو، عمران طاہر نے 2،2 اور کرس مورس نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

جنوبی افریقی ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین، ڈیوڈ ملر، فاف ڈپلوسی، جے پی ڈومنی، کرس مورکس، اینڈلے پھلوایاکو، کگیسو رابادا، لنگی نگیڈی اور عمران طاہر شامل ہیں جب کہ ہاشم آملا انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں سر پر گیند لگنے کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

بنگلادیشی ٹیم شکیب الحسن، سومیا سرکار، تمیم اقبال، محمد مٹھن، مشفق الرحیم، محمد اللہ، محمد سیف الدین، مصدق حسین، کپتان مشرفی مرتضیٰ، مہدی حسن اور مستفیض الرحمان پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ ایونٹ میں بنگلا دیش کا یہ پہلا میچ ہے جب کہ جنوبی افریقا کو پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں