Daily Mashriq


مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ بے گناہ نوجوانوں کی شہادت پر وادی بھرمیں احتجاج جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج کی جانب سے ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جب کہ سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ ماہ فروری میں بھارتی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 کشمیریوں کو شہید کردیا جب کہ 184 کشمیری آنسو گیس اورگولیوں سے زخمی ہوئے۔ قابض افواج نے گزشتہ ماہ حریت رہنماؤں سمیت 681 کشمیریوں کو حراست میں لیا جب کہ 42 گھروں کو آپریشن کے دوران تباہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں