Daily Mashriq

بھارتی دراندازی؛ باجوڑ میں پاک فوج كے حق اور بھارت كیخلاف ریلیاں

بھارتی دراندازی؛ باجوڑ میں پاک فوج كے حق اور بھارت كیخلاف ریلیاں

باجوڑ: خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرے اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں۔

ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، باجوڑ اور افغان سرحد سے ملحقہ مختلف علاقوں میں بھارتی جارحیت كے خلاف مظاہرے اور پاک فوج كے حق میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں ہزاروں افراد نے شركت كی، مظاہرین نے پاک فوج اور پاكستان ائیر فورس كے كے حق میں نعرہ بازی كی، شركاء نے پاكستانی جھنڈے بھی اٹھا ركھے تھے۔

مظاہرین كا كہنا تھا كہ پاكستان فوج دنیا كی بہادر ترین فوج ہے اور جب بھی حكومت نے اجازت دی تو قبائلی پہلی صف میں پاک فوج كے شانہ بشانہ دشمن كے خلاف میدان جنگ میں اتریں گے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پہلے بھی قبائلی پاک فوج كے شانہ بشانہ لڑ چكے ہیں اور اب بھی وہ پاک سرزمین كی حفاظت كے لئے ہر دم تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں