Daily Mashriq

پشاور،تاجروں کی بھارتی جارجیت کیخلاف،پاک فوج کے حق میں ریلی

پشاور،تاجروں کی بھارتی جارجیت کیخلاف،پاک فوج کے حق میں ریلی

پشاور (مشرق نیوز)مرکزی تنظیم تاجران پشاور کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کیخلاف اور پاک فوج کے حق میں جامع مسجد گنج علی خان سے چوک یاد گار تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ،ریلی کی قیادت تنظیم کے صدر ملک مہر الٰہی نے کی جبکہ ریلی میں صدر صرافہ بازار شکیل احمد خان صراف، سابق صدر پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری احتشام حلیم ، عاطف حلیم،صدر کوچی بازار ظہور الٰہی،صدر کلاک ٹاور( گھنٹہ گھر بازار)آصف خان ، صدر چوک ناصر خان یاسر خان مولانا سید صالح شاہ اور ملحقہ بازاروں کے صدور و دکانداروں نے بھی شرکت کی ،ریلی نے چوک یاد گار میں جلسہ کی شکل اختیار کر لی جبکہ خطیب جامع مسجد مہابت خان نے بھی خصوصی طور پر جلسہ میں شرکت کی، اس موقع پر شرکا سے خطاب میںملک مہر الٰہی نے بھارتی گیدڑ بھبکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تاجر پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اور ہر اول دستہ میں شامل ہیں اس کیلئے مالی، جانی، قربانی اور خون کے آخری قطرے تک تاجر لڑتے رہیں گے چیمبر کے سابق نائب صدر عاطف حلیم نے کہا کہ حکومت صرف اعلان کرے شہادت عظیم سعادت ہے جے ہم بسرو چشم قبول کرتے ہیں، آخر میں ریلی کے شرکا نے نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا۔

متعلقہ خبریں