Daily Mashriq


ڈان لیکس معاملہ:طارق فاطمی نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات مسترد کردیئے

ڈان لیکس معاملہ:طارق فاطمی نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات مسترد کردیئے

ویب ڈیسک:وزیراعظم نواز شریف کے سابق معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات مسترد کردئیے۔

تفصٰلات کے مطابق سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے وزیراعظم کے نام خط لکھا ہےاپنے الوداعی خط میں طارق فاطمی کا کہنا تھا، 'میں خود پر لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں، یہ الزامات ایک ایسے شخص کے لیےبہت تکلیف کا باعث ہیں جو پانچ سال پاکستان کی خدمت کرتا رہا ۔ طارق فاطمی نے خط میں مزید کہاکہہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہوں جب کہ پاکستان اور سفارت کاری کے ساتھ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

واضح رہے کہ ڈان لیکس کیس میں گذشتہ ہفتے وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں