پانامہ کیس: جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل

پانامہ کیس: جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل

ویب ڈیسک:جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں  پاناما کیس کی تحقیقات سے متعلق جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پاناما کیس کی  تحقیقاتی ٹیم کے لئے چیف جسٹس نے خصوصی بنچ تشکیل دے دیا۔

جسٹس اعجاز افضل خان کو تین رکنی بنچ کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ دیگر ارکان میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔

 عدالتی حکم کے مطابق، جے آئی ٹی ہر دو ہفتے بعد تحقیقات میں پیشرفت کے حوالے سے خصوصی بنچ کو آگاہ کرے گی۔ 

متعلقہ خبریں