Daily Mashriq


خواجہ آصف کیجانب سے نااہلی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

خواجہ آصف کیجانب سے نااہلی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی نااہلی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم کرنے کی درخواست کی۔

خواجہ آصف نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی میں بیرون ملک کا بینک اکاؤنٹ غیر ارادی طور پر ظاہر نہ کر سکے، اس بینک اکاؤنٹ میں کاغذات نامزدگی کے ڈیکلیئرڈ (ظاہر شدہ) اثاثوں کی 0.5 فیصد رقم تھی، تاہم نااہلی کی رٹ دائر ہونے سے قبل وہ بینک اکاؤنٹ اور اقامہ ظاہر کر چکے تھے۔

خواجہ آصف نے عدالت سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ اور قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن ختم کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے نااہلی کے خلاف خواجہ آصف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ،اپیل پر سماعت  جمعے کے روز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں