Daily Mashriq


قومی اسمبلی میں لیگی وزراءکے خواتین کے بارے میں نازیبا بیانات پر مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں لیگی وزراءکے خواتین کے بارے میں نازیبا بیانات پر مذمتی قرارداد منظور

ویب ڈیسک:قومی اسمبلی میں لیگی وزرا کے خواتین سے متعلق نازیبا بیانات کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ 

ن لیگ کے وزراء کیجانب سے خواتین کے بارے میں نازیبا بیانات کیخلاف آواز قومی اسمبلی تک جا پہنچی ہے، قومی اسمبلی میں اس حوالے سے مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

یہ درخواست پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن شیریں مزاری کیجانب سے پیش کی گئی تھی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان (ن) لیگی وزراء کے پی ٹی آئی خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ کی مذمت کرتا ہے۔

اس موقع پر قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ گالم گلوچ نہیں بلکہ اخلاق کے دائرے میں بات کرنی چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ووٹ کوعزت دو کا بیانیہ دیا لیکن ان کی اپنی پارٹی ”ووٹ کو عزت دو“ کیخلاف کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ لینے والوں کو ایسی زبان کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں