Daily Mashriq


نیب کا سورج صرف پنجاب پر نہیں ملک بھرمیں چمک رہا ہے، چیئرمین نیب

نیب کا سورج صرف پنجاب پر نہیں ملک بھرمیں چمک رہا ہے، چیئرمین نیب

ویب ڈیسک:چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا سورج صرف پنجاب میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں چمک رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں  ڈپٹی چیئرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل نیب اکاوٴنٹبلیٹی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ اس میں  شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ نیب کا سورج صرف پنجاب میں نہیں بلکہ سارے پاکستان میں چمک رہا ہے، نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا، جس نے مبینہ طور پر بدعنوانی کی ہے اس کے خلاف قانون کے مطابق بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نیب کا ایجنڈا پاکستان سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم کو برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرانا ہے۔

متعلقہ خبریں