Daily Mashriq


وفاقی حکومت ہم سے غیر آئینی بجٹ منظور کرنے کی توقع نہ کرے،اپوزیشن لیڈر

وفاقی حکومت ہم سے غیر آئینی بجٹ منظور کرنے کی توقع نہ کرے،اپوزیشن لیڈر

ویب ڈیسک:قومی اسمبلی کےاجلاس میں اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کاکہناتھاکہ وفاقی حکومت کےپاس ایک سال کابجٹ پیش کرنےکامینڈیٹ نہیں،غیرآئینی بجٹ کومستردکرتےہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس بجٹ پیش کرنے کا مینڈیٹ ہی نہیں تھا کیونکہ حکومت کی مدت ختم ہونے میں ایک ماہ رہ گیا ہے اور موجودہ حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کردیا ،ایک ماہ باقی رہنے والی حکومت ہم سے ایک سال کا بجٹ منظور کرانا چاہ رہی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ کے دو حصے ہیں، ریوینیو تو ٹھیک ہے لیکن خرچے آپ ایک سال کے سائن کرارہے ہیں اور اوور بجٹ پر بھی ہم سے انگوٹھا لگوا رہے ہیں، یہ بجٹ غیر آئینی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں، اگر مینڈیٹ کا احترام نہ کیا جائے تو حالات ایسے رخُ پر چلے جائیں گے جہاں سے واپس آنا مشکل ہوجائے گا۔

 اپوزیشن لیڈر نے دعویٰ کیا کہ سندھ صحت کی خدمات میں سب سے آگے ہے، سندھ 100 ارب روپے سے زائد صحت کی مد میں خرچ کرتا ہے جب کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ  اس معاملے میں سندھ سے بہت پیچھے ہیں،حالانکہ (ن) لیگ نے اپنے 2013 کے انتخابی منشور میں دعویٰ کیا کہ صحت کا بجٹ جی ڈی پی کے دو فیصد تک لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 31 مئی کو اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تو 90 روز کے بعد الیکشن نہیں ہو سکتے۔

متعلقہ خبریں