Daily Mashriq


فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا عمل بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا عمل بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

ویب ڈیسک:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہسپریم کورٹ کا دائرہ اختیار قبائلی علاقوں تک بڑھا دیا گیا،فاٹا کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینے کے عمل کا آغاز رواں ماہ مکمل کر لیں گے۔

وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات کی تمام جماعتوں نے حمایت کی ہے، اس پر جلد ازجلد عملدرآمد کیا جائے گا۔ ہماری خواہش ہے اسی اسمبلی کی مدت میں ریفارمز کو مکمل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار قبائلی علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔ فاٹا میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے۔ فاٹا میں مسلح افواج کی قربانیوں سے امن قائم ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے پیر کو فاٹا کا دورہ بھی کیا تھا، وہاں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔

وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ فاٹا میں لوکل باڈی انتخابات اکتوبر 2018ء سے پہلے منعقد کیے جائیں گے، اس سلسلے میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ فاٹا کے عوام کی امنگوں کے مطابق پارلیمنٹ اپنا کردارادا کرے گی.

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کے کچھ تحفظات ہیں، کل ایوان میں حاضری بہتر ہو گی۔ وزراء اور ارکان اسمبلی آخری اجلاس میں ضرور شرکت کریں گے۔

وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فاٹا میں بھی دیگر صوبوں کی طرح ترقی چاہتے ہیں، یہ کسی ایک جماعت نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے۔ 10 سال میں ایک ہزار ارب فاٹا کو دیے جائینگے۔ چاہتے ہیں تمام جماعتیں اکٹھی ہو کر اصلاحات کے عمل کو مکمل کریں۔

متعلقہ خبریں