Daily Mashriq


رسالپور ميں اتائی كے مبینہ غلط انجیكشن نے 8 سالہ بچے كی جان لے لی

رسالپور ميں اتائی كے مبینہ غلط انجیكشن نے 8 سالہ بچے كی جان لے لی

رسالپور: غلط انجیکشن کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس میں رسالپور كے نواحی علاقے کا رہائشی 8 سالہ بچہ مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے دم توڑ گیا۔

رسالپور كے نواحی علاقے شيريں كوٹھے مسكين آباد ميں مبينہ طور پر اتائی ڈاكٹر كے غلط انجیكشن نے 8 سالہ بچے كی جان لے لی۔

بچے كے لواحقين كے مطابق ابوبكر كو دو روز سے بخار تھا، اسے علاج كے لئے مقامی ڈاكٹر كے پاس لے گئے جہاں ڈاکٹر نے ڈرپ اور انجكشن لگايا جس کے بعد بچے كی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گيا۔

متعلقہ خبریں