Daily Mashriq


احتساب عدالت کا سابق ویرخزانہ کے اسحاق ڈار کے اثاثوں کی نیلامی کا حکم

احتساب عدالت کا سابق ویرخزانہ کے اسحاق ڈار کے اثاثوں کی نیلامی کا حکم

ویب ڈیسک:احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے نیلام کرنےکا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت نے جائیداد کی نیلامی سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے فیصلے میں اسحاق ڈارکی گاڑیاں قبضے میں لے کرصوبائی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم دیا تاہم صوبائی حکومت کو اختیار ہوگا کہ وہ جائیداد اپنے پاس رکھے یا نیلام کرے جبکہ احتساب عدالت کیجانب سے گلبرک کی جائیداد کی تعمیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

اسحاق ڈارکے قرق شدہ اثاثوں کی تفصیلات

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈاراوران کی اہلیہ کی شراکت میں ٹرسٹس کے لاہوراوراسلام آباد میں مختلف بینکوں میں اکاوٴنٹس ہیں، گلبرگ لاہورمیں ایک گھر اور چار پلاٹس ہیں۔

اسحاق ڈار کے پاس دو مرسڈیز، ایک کرولا گاڑی ہے،سابق وزیرخزانہ کی اہلیہ کے پاس پاکستان میں 3 لینڈ کروزر گاڑیاں ہیں۔

اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کی ہجویری ہولڈنگ کمپنی میں 34 لاکھ 53 ہزار کی سرمایہ کاری ہے،اسحاق ڈار کے دبئی میں تین فلیٹس اور ایک مرسیڈیز گاڑی  ہے، بیرون ملک اسحاق ڈار کی تین کمپنیوں میں شراکت ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ اور احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسحاق ڈار نیب کو مطلوب ہیں، نیب اور عدالت اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے چکی ہے۔

متعلقہ خبریں