Daily Mashriq


نندی پور رپراجیکٹ یفرنس:بابر اعوان اور راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد کرنےکیلئے تاریخ مقرر

نندی پور رپراجیکٹ یفرنس:بابر اعوان اور راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد کرنےکیلئے تاریخ مقرر

ویب ڈیسک: نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور تحریک انصاف کے رہنمابابراعوان پرفردِ جرم عائد کرنے کے لیے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔ 

نندی پور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، سابق وزیر بابر اعوان سمیت مجموعی طور پر 7 ملزمان نامزد ہیں، تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں، عدالت نے آئندہ سماعت میں تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

دوران سماعت ملزم جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی جانب سے مستقل حاضری سے استشنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو منظور کر لی گئی جبکہ راجا پرویز اشرف کیجانب سے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فاضل جج نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر پر رہنما تحریک انصاف بابر اعوان اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 7 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا، ریفرنس کے مطابق ان تمام ملزمان کی غفلت کی وجہ سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر ہوئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

متعلقہ خبریں