Daily Mashriq


مسلم لیگ ن کیلئے حالات سازگارہورہے ہیں،بہت جلد پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی،رانامشہود

مسلم لیگ ن کیلئے حالات سازگارہورہے ہیں،بہت جلد پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی،رانامشہود

ویب ڈیسک:ن لیگ کے رہنما رانامشہود کا کہنا ہے کہ آئندہ دوماہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، پھر پنجاب میں مسلم لیگ کی حکومت ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ جس طرح تحریک انصاف کو حکومت دلائی گئی یہ سب جانتے ہیں لیکن اب یہ احساس پیدا ہورہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی کچھ نہیں اور جو کچھ الیکشن میں ہوا وہ درست نہیں تھا۔

رانا مشہود نے کہا کہ شہباز شریف اداروں کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کرتے ہیں ن لیگ کے رہنما نے بغیر کسی کا نام لیے کہا کہ اب ان کو سمجھ آگئی ہے کہ الیکشن 2018میں جیتنے والی جماعت سے امیدیں وابستہ کرنا درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا 'یہ لوگ غلط بیانی کرتے رہے کہ ان کے پاس ہر شعبے کے ماہرین موجود ہیں جبکہ اصل میں حکومت چلانا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں، کھاد اور چینی صرف جہانگیر ترین کو فائدہ پہنچانے کیلئے مہنگی کر دی گئیں، پیٹرول و گیس کی قیمتوں میں بھی اضاہ کردیاگیا۔

رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ پنجاب میں آزاد امیدواروں سے جو وعدے کیے گئے وہ وفا نہیں ہوئے اور وہ اپنے حلقوں میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔

متعلقہ خبریں