Daily Mashriq

کرک میں گیدڑ نے آبادی پر حملہ کردیا؛ 11 افراد زخمی

کرک میں گیدڑ نے آبادی پر حملہ کردیا؛ 11 افراد زخمی

پشاور: کرک میں گیدڑ نے آبادی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 9 بچے زخمی ہوگئے۔

کرک کے علاقے وانکی سراج خیل میں گیدڑ نے مقامی گاؤں پر حملہ کرکے 11 افراد کو زخمی کردیا۔ زخمیوں میں دو خواتین اور 9 بچے شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی لوگوں کی کافی تگ و دو کے بعد گیدڑ کو قابو کرنے کی کوشش کی گئی تاہم بھاگنے پر اسے مقامی لوگوں نے ہلاک کر دیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق گیدڑ قریبی کھیتوں سے آبادی میں گھس آیا تھا لیکن اس کی حالت ٹھیک نہیں تھی جسے دیکھتا حملہ کر دیتا تاہم مزید نقصان سے بچنے کے لئے گیدڑ کو مارا گیا۔

متعلقہ خبریں