Daily Mashriq

وزیراعظم کا سی پیک سے متعلقہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عزم کااعادہ

وزیراعظم کا سی پیک سے متعلقہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عزم کااعادہ

وزیراعظم عمران خان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں راہداری منصوبوں پر پیشرفت اور معیشت کے دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کاجائزہ لیاگیا ۔عمران خان نے کہاکہ سی پیک پاکستان چین دوستی کا مظہر ہے ۔وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ ان کا آئندہ دورہ چین اور چینی قیادت کے ساتھ بات چیت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور فروغ دینے میں اہم ثابت ہوگی۔منصوبہ بندی کے وزیر خسرو بختیار نے اس موقع پر اجلاس کو سی پیک کے جاری منصوبوں اوران پر تیز عمل درآمد کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اجلاس کو ایم ایل ون منصوبے اور ملک کیلئے اس کے فوائد کے بارے میں بریفنگ دی ۔اجلاس کے دوران سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان جدید ٹیکنالوجی سمیت معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے بڑے مواقع موجود ہیں ۔

متعلقہ خبریں