ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہارالحسن پر قاتلانہ حملہ، پولیس اہلکار اور بچہ جاں بحق

ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہارالحسن پر قاتلانہ حملہ، پولیس اہلکار اور بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک :ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے میں پولیس اہلکار اور  ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔ حملے میں خواجہ اظہارالحسن محفوظ رہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما نماز عید ادا کرنے کے بعد گھر واپس آرہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے دو حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک بچہ جاں بحق جب کہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ایم کیو ایم رہنما کے گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ایس پی کے سینیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے خواجہ اظہار الحسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں