Daily Mashriq

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں مخالفین کی 3وکٹیں گرا دیں

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں مخالفین کی 3وکٹیں گرا دیں

مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے  3 ارکان پنجاب اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب سے مخالفین کی 3 وکٹیں ایک ساتھ اڑالیں، پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد تینوں رہنماوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم پی اے سردار شہباب الدین، آز اد رکن احسن ریاض فتیانہ اور مسلم لیگ (ق) کے رکن احمد شاہ کھگہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں