Daily Mashriq


تیسرے ٹی 20میں ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 154رنز کا ہدف

تیسرے ٹی 20میں ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 154رنز کا ہدف

ویب ڈیسک:تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میںویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دے دیا ۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا ہے، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز چیڈ وک والٹن اور آندرے فلیچر نے کیا تاہم والٹن صرف 2 کے مجموعی اسکور پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

پہلے ہی اوور میں وکٹ گرنے کے بعد آندرے فلیچر اور مارلن سیمیولز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں نے 72 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد مارلن سیمیولز 31 رنز بناکر  شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اوپنر آندرے فلیچر نے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 52 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

 اوپنر آندرے فلیچر اور مارلن سیمیولز کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم صرف 99 رنز پر پویلین لوٹ گئی تاہم بعد میں آنے والے دنیش رامدین نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 18 گیندوں پر 42 رنز بنائے جس کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 153 رنز بناسکی۔

متعلقہ خبریں