Daily Mashriq

قومی اسمبلی کا اجلاس 13 یا 14 اگست کو بلائے جانے کا امکان ہے

قومی اسمبلی کا اجلاس 13 یا 14 اگست کو بلائے جانے کا امکان ہے

ویب ڈیسک :آئین کے مطابق 15اگست تک قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا لازمی ہے، نگران وفاقی وزیر اطلاعات علی ظفر۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراطلاعات علی ظفر کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق 15 اگست تک ہرصورت قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے  تاہم 13 یا 14 اگست کو اجلاس بلایا جاسکتا ہے جب کہ سب سے پہلے اسپیکر پھر ڈپٹی اسپیکر اور آخرمیں وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔

علی ظفر نے کہا کہ آزاد ارکان کو پورا موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنی پسند کی کسی بھی پارٹی میں شریک ہونے کا فیصلہ کرلیں جس کے بعد اقلیتی نشستوں پر ارکان کا فیصلہ ہوتا ہے اور پھر الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب اراکین 10 دن کے اندرانتخابی اخراجات کی تفصیل جمع کرائیں۔

متعلقہ خبریں