Daily Mashriq

سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس:نیب نے عمران خان کو 7اگست کو طلب کر لیا

سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس:نیب نے عمران خان کو 7اگست کو طلب کر لیا

ویب ڈیسک:قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ہیلی کاپٹر کیس میں 7 اگست کو طلب کرلیا۔

نیب خیبرپختونخوا نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 7 اگست کو طلب کرلیا ہے، ہیلی کاپٹر کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک اور کئی افسران اپنے بیانات پہلے ہی ریکارڈ کراچکے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں طلب کیا تھا تاہم انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے 2 ہیلی کاپٹرز کو غیرسرکاری دوروں کے لئے نہایت ارزاں نرخوں پر استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں