Daily Mashriq

چینی اینیمیٹڈ فلم

چینی اینیمیٹڈ فلم "نی ژا " نے باکس آفس پر دھوم مچادی  

بیجنگ : دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری کی اینی میٹڈ فلم "نی ژا" نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے ۔نئی چائینز فلم نے ریلیز ہوتے ہی دنیابھر میں تہلکہ مچا دیا اورفلم بزنس کے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے ۔ اینیمیٹد فلمیں بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہیں یہی وجہ ہے کہ نیا بھرمیں جب بھی اینی میٹڈ فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جاتی ہیں انہیں بے حد پذیرائی ملتی ہے ۔نئی چینی فلم "نی ژا"کا باکس آفس پر زبردست آغازہوا، فلم نے چار روز میں 80 کروڑ یوآن ( گیارہ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر ) کا ریکارڈبزنس کیا ہے جس کے بعد یہ فلم تیز ترین یوآن بنانے والی پہلی فلم کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے ۔ 

متعلقہ خبریں