Daily Mashriq


بلاول بھٹو کا لاڑکانہ سے اپنی والدہ کی سیٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

بلاول بھٹو کا لاڑکانہ سے اپنی والدہ کی سیٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

ڈیسک:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وہ لاڑکانہ سے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی نشست پر انتخاب لڑیں گے

لیکن وقت کا تعین پارٹی کرے گی۔

اس وقت خیبر پختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی وفاقی سیاسی جماعت ہے

کیونکہ اس جماعت نے صوبے میں ہونے والے گزشتہ 3 ضمنی انتخاب جیتے ہیں۔

خیبر پختونخوا دہشت گردی کی سونامی میں ڈوب رہا ہے اور ہمارا نیشنل ایکشن پلان جھنگ کے ضمنی انتخاب کے بعد ختم ہوگیا ہے،

ہمیں ایک غیر جانبدار اور قابل وزیرداخلہ چاہیے۔

اگر نواز شریف نے ہمارے 4 مطالبات نہ مانے تو ملک بھر سے گو نواز گو کا نعرہ لگے گا۔

متعلقہ خبریں