Daily Mashriq


دیربالا میں تیز رفتار وین دریا میں گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

دیربالا میں تیز رفتار وین دریا میں گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

ڈیسک: دیر بالامین عشیرئی درہ سے صاحب آباد تبلیغی مرکز جانے والی مسافر وین

تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے دریائے پنجکوڑہ میں جا گری۔

وین دریا  میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق عشیرئی درے سے ہے۔

متعلقہ خبریں