بلوچستان میں فورسز کی کارروائی ،دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،اسلحہ برآمد

بلوچستان میں فورسز کی کارروائی ،دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،اسلحہ برآمد

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دواران فورسز نے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن ردالفساد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں