Daily Mashriq


وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط، افغان طالبان سے مذاکرات کیلئے تعاون مانگ لیا

وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط، افغان طالبان سے مذاکرات کیلئے تعاون مانگ لیا

ویب دیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر ان سے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے تعاون مانگ لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی اینکرز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت کی ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا کہ انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط موصول ہوا ہے  جو بہت مثبت ہے،

وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر نے خط میں پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے تعاون مانگا ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، ماضی میں امریکا کے ساتھ معذرت خواہانہ موقف اختیار کیا گیالیکن ہم نے امریکا کو برابری کی سطح پر جواب دیا۔

متعلقہ خبریں