Daily Mashriq


ابوظہبی ٹیسٹ: تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

ابوظہبی ٹیسٹ: تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

ویب ڈیسک:ابوظہبی میں کھیلے جانے والی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان نے کھانے کے وقفے سے پہلے کیویز کے 4کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جارہے آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا، ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے ابتدا میں ہی ٹام لیتھم کو پویلین بھیج کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی، وہ صرف 4 رنز ہی بناسکے۔

بعد ازاں دبئی ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے روز ہی بھرپور ایکشن میں دکھائی دیے اور کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر کے 3 بلے بازوں کو پویلین بھیج کر مہمان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

 محمد عباس کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے مطابق محمد عباس کے ان فٹ ہونے کے باعث شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کیوی کپتان کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے ساز گار ہے اس لیے پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا،  نیوزی لینڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نیل ویگنز کی جگہ ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی کی جگہ 34 سالہ اسپنر ویل سمروائیل کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر سیریز میں نیوزی لینڈ کی برتری کو ختم کر دیا تھا 

متعلقہ خبریں