Daily Mashriq

یونیورسٹیاں مستقبل کے لیڈر بناتی ہیں ، وزیراعظم

یونیورسٹیاں مستقبل کے لیڈر بناتی ہیں ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں مستقبل کے لیڈر تیار کرتی ہیں اور اس حوالے سے طلبا یونینز کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی جامعات میں طلبا یونینز پُرتشدد ہوئیں جس سے ماحول بہت خراب ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی روایات سے سیکھتے ہوئے جامع اور قابل عمل ضابطہ اخلاق کا نفاذ کریں گے تاکہ طلبا یونینز کی بحالی کے ساتھ نوجوان قیادت کی تیاری میں ان کے مثبت کردار کو بروئے کار لایا جا سکے ۔

متعلقہ خبریں