Daily Mashriq

دسمبر میں شدید سردی کی لہر آنے کا امکان  

دسمبر میں شدید سردی کی لہر آنے کا امکان  

محکمہ  موسمیات نے دسمبر کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں سردی کی شدید لہر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محمکمہ موسمیات نے ماہ دسمبر میں موسم کا آؤٹ لُک جاری کردیا ہے جس کے مطابق  ملک کے مغربی اورشمالی حصوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جب کہ جنوبی حصوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں مغربی ہواؤں کے تین سے چار سلسلے آئیں گے ، جن کی وجہ سے ملک کے مغربی، وسطی اور شمالی حصوں میں درمیانی بارش ہوں گی تاہم دوسرا اور چوتھا ہفتہ زیادہ نم آلود رہےگا۔

شمالی علاقہ جات کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمالی بلوچستان ،کشمیر اور دیگر شمالی علاقہ جات میں برفباری کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا۔

جنوبی حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جب کہ وسطی اورجنوبی پنجاب میں ہلکی اورشدید دھند پڑنے کا امکان بھی ہے تاہم بارشوں سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند کی شدت کم ہو جائےگی۔

متعلقہ خبریں