Daily Mashriq

پشاورمیں بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پرپابندی

پشاورمیں بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پرپابندی

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے بغیرہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی ہے ۔ اورہلیمنٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول بھی فروخت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ خلاف ورزی پر 3 سال قید اورجرمانہ کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانا موٹرسائیکل سوار کے لیے خطرناک ہے اس لیے شہریوں کو موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننا چاہیے۔ ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہوگی اورپٹرول پمپ مالکان کو بھی پابند بنایا گیا ہے کہ وہ بغیر ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول فروخت نہ کریں۔ خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپ مالکان اور منیجر کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ سات کے تحت ایک لاکھ روپے جرمانہ تین سال قید یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں