Daily Mashriq


دھرنے والے دھرنا دےہم کو ترقی کرنی ہے،وزیراعظم نواز شریف

دھرنے والے دھرنا دےہم کو ترقی کرنی ہے،وزیراعظم نواز شریف

ویب ڈیسک:موٹروے کے افتتاح کے لیے وزیراعظم دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں  گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

کراچی  نوری آباد کے مقام پر ایم نائن موٹروے سیکشن ون کی افتتاح سے پہلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ منصوبے کا 60 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام سے 2013 میں جو وعدے کئے ان کو 2018 میں پورا کر رہے ہیں۔  ہم ماضی میں رہنے والے نہیں مستقبل کا سوچ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملتان سکھر موٹروے کا کام بھی شروع ہوچکا ہے جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) سے ہزاروں لوگوں کو روزگار مل رہا ہے

کچھ لوگ کہتےہیں کہ سڑکوں کی کیا ضرورت ہے،چارٹر طیاروں پر اڑنے والوں کو سڑکوں کی ضرورت نہیں،انہوں نےکہاکہ اس ملک کےعوام کو سڑکوں کی ضرورت ہے۔

سڑک کے بغیر ترقی ممکن نہیں، سڑکیں  بنے گی تو ہسپتال اور تعلیمی ادارے بنیں گے تو لوگوں کو سہولت میسر ہوگی لوگ قریب آئیں گے۔

چاہتے ہیں  بلوچستان کی تبدیلی پوری دنیا کو نظر آئے،انہوں نےکہاکہ بلوچستان دیگر صوبوں کے ساتھ مل رہا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنے مفاد کے لیے کبھی مذہب اور کبھی سیاست کے نام پر نوجوانوں میں ہیجان پیدا کرتے ہیں لہذا ہمیں اپنی  نئی نسل کو ایسے لوگوں سے بچانا ہے۔پاکستان کی معیشت مظبوط ہو رہی ہےجب معیشت مستحکم ہوتی ہے اور نوجوانوں کو ملازمتیں اور کام ملتا ہے تو ان کا استحصال کرنا مشکل ہوجاتا ہے،

لوڈ شیڈنگ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ   2013 میں تاریکی  والہ پاکستان ہمیں ملا تھا مگر اب  پاکستان روشن  ہو گیا ہیں   2018 میں  سسٹم میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو جائیگی ۔ اور لوڈشینڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا۔

 وزیر اعظم نے مخالفین  پر نقید کے  گولے برسائے  اور کہا کہ  دھرنے دینے   والے دھرنے  دیتے رہیں گے اور ہم کام کرتے رہیں  گے ،ہمارا ایجنڈہ ترقی ہے، ہم دھرنوں پر یقین نہیں رکھتے اور مخالفین کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ ترقی کے میدان میں ہمارا مقابلہ کریں

تقریب سے خطاب کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے ایم نائن موٹروے کے تکمیل شدہ حصے کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تعمیر وطن کے سفر میں آج ایک نیا سنگ میل عبور کرنے جارے ہیں، کراچی حیدر آباد موٹر وے کا افتتاح اس سلسلے کی کڑی ہے۔

in  progress

متعلقہ خبریں