اسلام آباد:پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

اسلام آباد:پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں آئی 10 کے قریب ایگل اسکواڈ کے کے اہلکار نے ناکے پر  ایک گاڑی کو روکنے کا  اشارہ کیا ڈرائیور کے نہ رکنے پر پولیس اہلکار سمیع نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار  مردان کا رہائشی نوجوان تیمور ریاض موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ موجود ماہین نامی  خاتون محفوظ رہی۔  پولیس اہلکار سمیع اپنے ساتھی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس  جائے  حادثہ پر پہنچ گئی اور لڑکی ماہین کو تھانے  منتقل کر دیا گیا ۔ تیمور کے بھائی ساجد ریاض  نے سمیع کےخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

بعد ازاں نوجوان کے لواحقین کی طرف سے انتہائی احتجاجی ردعمل سامنے آیا،لواحقین نے میت کو سڑک پر رکھ کرروڈ بلاک کر دیا لواحقین کا کہنا تھا کہ  بچوں نے کوئی غلطی کی بھی تھی تو گولی مارنا کہاں کا قانون ہے ، انہوں نے   حکام سے مطالبہ  کیا  قتل کے مرتکب شخص کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

 واقعے اور احتجاج کے باعث  ایس ایچ او  تھانہ سبزی منڈی کو معطل کر دیا اور فرار اہلکاروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 

متعلقہ خبریں