Daily Mashriq


عاصمہ قتل کیس؛ مجاہد آفریدی کو بیرون ملک فرار کرانے والا ملزم گرفتار

عاصمہ قتل کیس؛ مجاہد آفریدی کو بیرون ملک فرار کرانے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک:عاصمہ رانی کےقتل کے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو بیرون فرار کرانے والا سہولت کار گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق عاصمہ رانی قتل کیس میں ایک اور ملزم شاہ زیب کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم شاہ زیب مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کا قریبی دوست ہے اور اسی نے ملزم کے بیرون ملک فرار ہونےمیں مدد کی تھی۔ شاہ زیب کوہاٹ میں عاصمہ کے علاقے ’کے ڈی اے‘ کا رہائشی ہے۔ ملزم شاہ زیب مقتولہ عاصمہ رانی کی جاسوسی بھی کرتا تھا،اسے مجاہد آفریدی کی سہولت کاری کےالزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 28 جنوری کو کوہاٹ میں مجاہد اللہ آفریدی نے رشتے سے انکار پر ایبٹ آباد میڈیکل کالج میں تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ملزم مجاہد میڈیکل کالج کی طالبہ کو قتل کرنے کے فوری بعد اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔جس کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے ملزم مجاہد آفریدی کی گرفتاری کے لیے سعودی انٹرپول سے مدد طلب کرلی۔دوسری جانب چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے بھی عاصمہ کے قتل کا ازخودنوٹس لے رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں