Daily Mashriq


پاک-افغان مشترکہ ورکنگ گروپس اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کا وفد کابل پہنچ گیا

پاک-افغان مشترکہ ورکنگ گروپس اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کا وفد کابل پہنچ گیا

ویب ڈیسک: پاک-افغان مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس میں شرکت کیلئے  پاکستان کااعلیٰ سطح کا وفد افغانستان کے دارلحکومت کابل پہنچ گیا۔

پاکستان کے وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کررہی ہیں، وفد میں اعلیٰ عسکری اور سول حکام بھی شامل ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں سیکیورٹی تعاون، انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ اور باہمی تجارت پر گفتگو سمیت مشترکہ ورکنگ گروپس کا اجلاس ہوگا، جس میں دو طرفہ حکام مسائل پر براہ راست بات چیت کریں گے۔مشترکہ ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ وزیراعظم پاکستان اور افغان صدرکی ملاقات میں کیاگیاتھا۔واضح رہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے باہمی رابطے معطل ہونے کا تاثر دیا جا رہا تھا۔اس سے قبل این ڈی ایس سربراہ اور افغان وزیر داخلہ نے بھی گزشتہ دنوں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران افغان وفد نے افغانستان میں ہونے والے دھماکوں میں پاکستان کی سرزمین استعمال ہونے سے متعلق کچھ مبینہ ثبوت پیش کیے تھے۔جس پر پاکستان نے افغانستان کے فراہم کردہ ثبوت پر مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

متعلقہ خبریں