Daily Mashriq


انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ قابل قبول نہیں،چیف جسٹس

انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ قابل قبول نہیں،چیف جسٹس

ویب ڈیسک:انصاف کی فراہمی میں کوئی بھی رکاوٹ قابل قبول نہیں،عدلیہ نے کارکردگی نہ دکھائی تو ریاست عدم توازن کا شکار ہوجائے گی۔چیف جسٹس ثاقب نثار

چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت خصوصی ٹربیونلز اور انتظامی عدالتوں کے ججز کا اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ججز کو اپنے رویے درست کرنا ہوں گے، انصاف وہ ہے جو ہوتا نظر آئے، آپ کو پوری ایمانداری سے قوم کی خدمت کرنی ہے، آپ کو حقائق پر فیصلے کرنے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ عدلیہ پاکستان سمیت کسی بھی ریاست کا بہت اہم ستون ہوتی ہے، عدلیہ کے کارکردگی نہ دکھانے پر ریاست غیرمتوازن ہوجاتی ہےجبکہ انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ قابل قبول نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ خبریں