Daily Mashriq

 طویل خشک سالی کے بعد بارشوں کا آغاز، موسم مزید سرد ہو گیا،

طویل خشک سالی کے بعد بارشوں کا آغاز، موسم مزید سرد ہو گیا،

ڈیسک:خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، راولپنڈی اسلام آباد سمیت پوٹھو ہار ریجن اور پنجاب کے  کئی مقامات میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری نے خشک سردی اور دھند کا خاتمہ کردیا ہے۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا ، پنجاب اور بلوچستان کے اکثر مقامات پر کل رات سے شروع ہونے  والی بارش  کے باچ  سردی  کی نئی لہر  دوڑ گئی  او پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ  شروع ہو گیا۔

گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر، سوات، گلیات اور مری میں برفباری نے جہاں موسم کو دلفریب بنا دیا ہے۔ وہیں عوام کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔

 چترال کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد لواری ٹاپ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ گلگت بلتستان میں بھی کئی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔

اسی طرح بارش ہونے  کی وجہ  چارسدہ موٹر وے ایم ون   پر ہونے والے  متعدد   حادثات میں  کئی افراد زخمی اور جانبحق ہو گئے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ آج سے سرما کی اچھی بارشوں کا آغاز شمالی علاقوں سے ہوگا ۔

اور  ہفتہ تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاسلسلہ جاری رہےگا۔

متعلقہ خبریں